Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہنگائی الاﺅنس کے بعد صارفین کے اخراجات میں 35 فیصد تک اضافہ

جدہ.... ماہرین اقتصاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ مہنگائی الاﺅنس کے اجراءپر صارفین کے اخراجات میں 35 فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔ سعودی حکومت نے مقامی سرکاری ملازمین اور 100 نجی اداروں نے ہم وطنوں کیلئے مہنگائی الاﺅنس جاری کیا ہے۔ ریٹیل کی دکانوں کے کارندوں نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017ءکے مقابلے میں 2018 ءکے دوران ملبوسات، تحائف اور کھلونوں کی طلب میں 35 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ماہرین اقتصاد کا کہنا ہے کہ اضافہ 50 فیصد تک پہنچے گا۔ الاہلی کیپٹل کمپنی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی الاﺅنس، حساب المواطن اور سالانہ الاﺅنس کی بحالی سے 2018ءمیں سرکاری ملازمین کو 3 تنخواہوں کے مساوی رقم ملے گی۔ اس سے ان کی قوت خرید بڑھے گی۔ اس کا فائدہ ریٹیل کے تاجروں کو پہنچے گا۔ 

شیئر: