Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیاروں کی تاخیر کا سبب

سڈنی .... دنیا بھر کے متعد د ہوائی اڈوں پر آنے جانے والے مسافروں کو طیاروں کی آمد ورفت میں تاخیر کی شکایت رہتی ہے اور جب فضائی کمپنیوں سے اس بارے میں جواب طلب کیاجاتا ہے تو وہ طرح طرح کی وضاحتیں پیش کرتے ہیں جس پر مسافروں کو کم ہی یقین آتا ہے کیونکہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ اصل وجہ نہیں بتائی جارہی۔ ایسا ہی ایک مظاہرہ سڈنی ایئرپورٹ پر نظر آیا جہاں ایک کارکن طیارے کے ٹربائن میں لیٹا آرام کررہا تھا اور اسے اپنے سپر وائزر سے بچے رہنے کا یہی طریقہ سب سے اچھا لگا جبکہ دوسرا تصویر اتارتا رہا۔آرام طلب کارکن بوئنگ 777کے رولز رائس ٹربائن میں آرام کرتا نظر آیا۔ جب یہ تصاویر کسی مسافر نے اتار کر جاری کردی تو فوری طور پر وائرل ہوگئی اور ایک شخص نے اس پر مضحکہ خیز تبصرہ یہ کیا کہ شاید طیارے کے اڑنے میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ فضائی کمپنی فوٹو گرافر کو اطمینان سے تصویر اتارنے کا موقع دے رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس وڈیو کی بیحد دھوم ہے۔ وڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ جہاں ایک کارکن ٹربائن میں آرام کر رہا تھا اور دوسرا تصویر اتارنے کیلئے کسی خاص زاویے کی تلاش میں نظر آتا ہے۔ ان دونو ںکا ایک اور ساتھی ان کی نگرانی کرتا رہا تاکہ کوئی انکے ساتھیوں کی فوٹو گرافی اور شوق میں مخل نہ ہومگر تصویر کے اجراء نے زبردست سنسنی پھیلا دی ہے اور ایئرپورٹ انتظامیہ اس تصویر کو بیحد سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ امکانی طور پر وہ ان تمام کارکنان کیخلاف کارروائی کریگی۔

شیئر: