Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں 47 ملین ڈالرکا انٹرنیٹ ڈیٹاچوری کرنے کی کوشش ناکام

بغداد .... عراق کے سرکاری شفافیت کمیشن نے کہا ہے کہ شمالی شہر کرکوک میں2نجی کمپنیوں نے 47 ملین ڈالر مالیت کا انٹرنیٹ والیوم چوری کرنے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ کرکوک میں وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کے انسپکٹر جنرل کے تعاون سے انٹرنیٹ ڈیٹا چوری کرنے کا ایک غیرمعمولی اسکینڈل ناکام بنایا گیا ہے۔ انٹرنیٹ ڈیٹا کی چوری آپٹیکل کیبلز کی مدد سے عراق میں سیمفونی پروگرام کے ذریعے کی جا رہی تھی۔حکام نے عراق میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والی دو کمپنیوں ایرتھنلک اور ’آئی کیو‘ کو اس چوری کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

شیئر: