Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وجھہ نجران: سال بھر تفریحی سرگرمیوں اور ایونٹس کی میزبانی کرنے والا نیا مرکز

نئی تفریحی منزل کا افتتاح آئندہ برس 2027 میں کیا جائے گا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ریجن کے نئے تفریحی مقام وجھہ نجران (نجران ڈیسٹینیشن) کی تشہیری وبڈیو جاری کی ہے جو خطے کی ایک نئی تفریحی منزل ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وجھہ نجران ایک لاکھ مربع میٹر رقبے پر قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح آئندہ برس 2027 میں کیا جائے گا۔
نئی تفریحی منزل میں مختلف سہولتیں شامل ہیں جن میں ریستوران، کمرشل ایریا، ایونٹس کے لیے مخصوص مقامات شامل ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد خطے میں دستیاب تفریحی مواقع اور سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔
وجھہ نجران مختلف نوعیت کے تجربات اور سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج پیش کرے گا جن میں ایونٹس، لائیو پرفارمنسز اور سنیما شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بولنگ، کارٹنگ کے ساتھ دیگر تفریحی سرگرمیاں موجود ہوں گی۔
توقع ہے وجھہ نجران اپنی متنوع سہولتوں، تجربات اور سرگرمیوں کے ذریعے خطے میں تفریحی مواقع کے دائرے کو وسعت دے گا۔ سیاح پورا سال ان سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔  

وجھہ نجران انٹرٹینمنٹ ڈیسٹینیشنز انیشیٹیو کا حصہ ہے جو جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے ان اقدامات میں سے ایک ہے جن کا مقصد مملکت کے ریجنز اور شہروں میں جدید تفریحی مقامات تیار کرنا اورایک مستقل انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے جو سال بھر مختلف ایونٹس اور تجربات کی میزبانی کر سکیں۔

 

شیئر: