Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن نرس پر مزید 97 افراد کے قتل کے الزامات کا مقدمہ

 برلن۔۔۔ جرمنی میں مرد نرس جسے6 مریضوں کو زہریلی ادویات دیکر ہلاک کرنے کے جرم میں عمر قید کا سامنا ہے، اب اسے مزید 97 افراد کو ہلاک کرنے کے الزامات کا سامنا کرنا ہوگا۔41 سالہ مرد نرس نیلز ہؤگل کو دوسری عالمی جنگ کے بعد جرمن تاریخ کا سب سے بڑا سیریل کلر قرار دیا جا رہا ہے۔ ہؤگل نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے ایک ہسپتال میں مختلف افراد کو زہریلے ٹیکے لگائے جو حرکت قلب بند ہونے کا سبب بنے۔ اس سے قبل ایک مقدمے میں اس پر 6 افراد کے قتل کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ اسکے بعد استغاثہ نے سیکڑوں ہلاک شدگان کے جسموں کے نمونے حاصل کیے تھے تاکہ ان کی موت کی اصل وجوہ معلوم ہو سکیں۔
اسے بھی پڑھیں:امریکہ اورشمالی یورپ شدید طوفان کی زد میں،9 افراد ہلاک متعدد مکانات تباہ

شیئر: