Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ملازماﺅں کو ڈیوٹی پر لانے لیجانے کا 80فیصد خرچ حکومت برداشت کریگی

 ریاض..... سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملازماﺅں کو ڈیوٹی پر لانے لیجانے کا 80فیصد خرچ سرکاری فنڈ سے ادا کیا جائیگا۔ فروغ افرادی قوت فنڈ ہدف نے منگل کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جو سعودی خواتین نجی کمپنیوں اور اداروںمیں ملازمتیں کرینگی انہیں کمپنی یا ادارے لانے لیجانے کے 80فیصد اخراجات فنڈ کے ذمہ ہونگے بشرطیکہ ملازم خاتون سوشل انشورنس جنرل اتھارٹی میں اندراج کرائے ہوئے ہو۔ اسکا مقصد ایک طرف تو ملازم خواتین کو ٹرانسپورٹ کے مسائل سے بچانا ہے۔ دوم خواتین کو گھر سے کمپنی اور کمپنی سے گھر آنے جانے کے عمل کو محفوظ بنانا ہے۔ اسی کے ساتھ معیاری خدمت مہیا کرنا بھی ہے۔ وزارت محنت و سماجی بہبود کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ 11175خواتین نے مذکورہ پروگرام سے استفادے کی درخواستیں دیدیں۔ اسے ”وصول“ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سبسڈی والی رقم اور ملازمہ کیلئے ٹرانسپورٹ الاﺅنس کے درمیان کوئی تعلق نہیں۔ٹرانسپورٹ الاﺅنس فنڈ کی جانب سے دیا جائیگا جسے ملازمہ کی تنخواہ سے کاٹا نہیں جاسکے گا۔ ابا الخیل نے نجی اداروں میں کا م کرنے والی سعودی خواتین سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں www.wusool.sa پر جاکر اندراج کرالیں۔
 

شیئر: