Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی تاجر اطلس خان کی وفات سے کمیونٹی مخلص انسان سے محروم ہوگئی

ریاض میں مقیم پاکبانوں کا ہموطن کے انتقال پر گہرے دکھ ، رنج وملال کا اظہار
ریاض(ذکاءاللہ محسن) ریاض میں مقیم پاکبانوں نے ہموطن تاجر اطلس خان کی وفات پر گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا۔قاضی اسحاق میمن نے کہا کہ اطلس خان نے دوستوںکے درمیان کبھی فرق نہیں کیا۔ تمام سیاسی پارٹیوں کے ارکان کے ساتھ بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا۔ اصغر قریشی نے کہا کہ وہ محبت کرنے والے انسان تھے۔ خالد اکرم رانا نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ایک مخلص انسان سے محروم ہوگئی۔ انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ یونس ابو غالب، وسیم ساجد ، محمد خالد رانا اور ذیشان قاضی نے کہا کہ انکاپیار اور خلوص کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ چوہدری فریاد، چوہدری فیض گھمن اور فیصل واہلہ نے کہا کہ انکی سیاسی بصیرت اور تجربہ ہمیشہ کارگر رہا۔ پاک میڈیا فورم کے صحافیوں نے بھی انہیں خراج عقید ت پیش کیا۔ علاوہ ازیں سیکڑوں افراد نے رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے۔

شیئر: