Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں الیکٹرک کارٹس اور وِیل چیئرز کے انتظام میں مزید بہتری

نئے نظام کا مقصد نقل و حرکت میں آسانی اور زائرین کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
حرمین شریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے حرمین شریفین میں الیکٹرک کارٹس اور وِیل چیئرز کے ذریعے آمد و رفت کی سہولیات کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد آمد و رفت میں آسانی اور زائرین کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ خاص طور پر بزرگوں اور معذور افراد کے لیے مذہبی فرائض کو سر انجام دینے کے لیے سہولیات دینا ہے۔
اتھارٹی نے مسجد الحرام میں عبادت گزاروں اور زائرین کو نقل و حرکت میں سہولت دینے کے لیے کم از کم 400 الیکٹرک کارٹس مہیا کیے ہیں جس سے رش کے اوقات میں آمدورفت آسان ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ یونیفائیڈ موبیلٹی پلیٹ فارم کے ذریعے الیکٹرک کارٹس کی الیکٹرونک بکنگ کا سلسلہ شروع  کیا گیا ہے جس سے استعمال میں نظم و ضبط آیا ہے، انتظار کا سلسلہ کم ہوا ہے اور مجموعی طور پر صارفین کا تجربہ بہتر ہوا ہے۔
اس کے علاوہ مسجد الحرام اور اس کے صحن میں چھ ہزار سے زائد مینوئل کارٹس مہیا کیے گئے ہیں جس سے خاص طور پر رمضان اور حج کے دوران رش کے اوقات میں آسان اور منظم نقل و حرکت ممکن ہوئی ہے۔
اتھارٹی نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ موبیلٹی سسٹم مربوط نظام کا حصہ ہے جس سے عبادت گزاروں کو آسانی فراہم کرنا ہے جو کہ مملکت کی جانب سے زائرین کے لیے مسلسل خدمات کو اجاگر کرتا ہے۔

 

شیئر: