Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین اوپن ٹینس، کیرولین وزنیاکی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سڈنی: سابق عالمی نمبر ون ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، مردوں میں رافیل نڈال کوارٹرز فائنل سے آگے نہ بڑھ سکے۔آسٹریلین اوپن ٹینس کے کوارٹرز فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سابق عالمی نمبر ون کا مقابلہ ا سپین کی کارلا سوریز سے تھا۔پہلا سیٹ کیرولین نے جیتا، کارلا نے اگلا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں کیرولین وزنیاکی نے2-6سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کیلئے راستہ ہموار کرلیا۔ مینزسنگلز میں عالمی نمبر ون ا سپین کے رافیل نڈال کوارٹرز فائنل سے آگے نہ بڑھ سکے، انہیں بوسنیا کے مارن چلچ نے اپ سیٹ شکست دیدی۔

شیئر: