Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھانے میں کرائی گئی گرل فرینڈ سے شادی

اورنگ آباد۔۔۔۔۔کھدواں تھانہ کے ملوا گاؤں کی رہنے والی شوبھاکی دوستی دیوہر گاؤں کے ادے سنگھ سے ہوگئی تھی۔ دوستی اس حد تک آگے بڑھی کہ شوبھا اپنے دوست کے ساتھ فرار ہوگئی ۔لڑکی کے گھر والوں نے اسے3,2 دن تلاش کرنے کے بعداس کے لاپتہ ہونے کی شکایت تھانے میں درج کرادی تھی ۔کھدواں تھانہ کے انچارج ابھے شنکر سنگھ نے بتایا کہ لڑکی کے گھروالوں کی رپورٹ پر پولیس نے علاقے میں تلاش شروع کردی۔ جلد ہی پولیس نے مفرور جوڑے کو گرفتار کرلیا۔پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ وہ ایک دوسرے کو چاہتے ہیں اور شادی کیلئے تیار ہیں جس پر دونوں کے اہل خانہ کو تھانے میں طلب کیا گیا ۔لڑکا اور لڑکی کی والدین کی رضامندی سے اس مفرور جوڑے کی شادی تھانے کے احاطے میں کرادی گئی۔

شیئر: