Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوزائیدہ ’’امپالا‘‘ نے غلطی سے زرافوں کو اپنے والدین سمجھ لیا

مالا مالا، جنوبی افریقہ....  جنوبی افریقہ کے اس علاقے میں بنے گیم ریزرو ایک دلچسپ واقعہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک نوزائیدہ امپالا 2زرافوں کو اپنے’’ والدین‘‘ سمجھ کر  ان کے قریب پہنچا  مگر دونوں زرافوں کی لمبی ٹانگیں اسے آخر کار یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوگئیں کہ وہ جنہیں اپنے والدین سمجھ رہا ہے وہ اسکے والدین نہیں بلکہ کوئی اور جانور ہیں۔ امپالا کے بچے سے یہ غلطی اس وقت ہوئی جب چند زرافوں کا ایک گروپ معمول کے مطابق پارک کی سیر کرتا ہوا ادھر آنکلا تھا۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ ننھا امپالا اپنی معصومیت اور سادگی کی وجہ سے ایک  مرتبہ ان زرافوں کے اتنے قریب آگیا کہ انکی ٹانگوں سے کچلتے کچلتے رہ گیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے زرافو ںکو خود ہی یقین ہوگیا کہ یہ ننھا جانور انکے قبیلے کا نہیں کہیں اور سے غلطی سے ادھر آگیا ہے۔ امپالا نے بھی صورتحال کی نزاکت کو سمجھا اور آگے بڑھنے میں عافیت جانی۔ آگے بڑھ جانے کے باوجود نوزائیدہ امپالا ان دونوں زرافوں کو پلٹ  پلٹ کر دیکھتا رہا اور انکی قد آوری سے مرعوب ہوتا رہا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ  اسے کوئی بات سمجھ میں نہیں آرہی کہ وہ کہاں تھا، اسکے والدین کون تھے اور اب کدھر آنکلا ہے۔ کچھ دیر اسی مخمصے میں پڑے رہنے کے بعد امپالا نے چیخنا بھی شروع کردیا اور اسکی ٹانگیں بھی کپکپانے لگیں۔ وڈیو دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ کچھ دیر بعد امپالا کا بچہ اپنی  اصل ماں سے ملنے میں کامیاب رہا اور اس کامیابی پر اس نے  اطمینان کا سانس لیا۔

شیئر: