Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین ویمنز کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

 
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم کیلئے نئی انتظامیہ کا اعلان کردیا جس میں مارک کولز کو ہیڈ کوچ اور سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو 2 سال کےلئے ویمن کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں اختر سرفراز اور اسماویہ اقبال شامل ہیں۔مارک کولز حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے دوران ویمن ٹیم کے اعزازی کوچ کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں تاہم اب انہیں باضابطہ طور پر ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔مارک کولز نیوزی لینڈ کی مقامی ٹیم ویلنگٹن کے اسکواڈ کا حصہ رہے ہیں جبکہ 6 اے گریڈ میچز بھی کھیل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ نیوزی لینڈ کی اے ویمن کرکٹ ٹیم کے معاون کوچ بھی رہ چکے ہیں۔پی سی بی کے مطابق سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ ویمنز کرکٹ کو بہتر بنانے کےلئے اضافی خدمات انجام دے گی۔

شیئر: