تبوک میں اسلامی فنون کے عالمی دن کے موقع پر تین روزہ آرٹ نمائش
نمائش کا مقصد اسلامی فنِ خطاطی کی اہمیت اور تنوع کو اجاگر کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
تبوک ریجن میں ہیریٹیج اینڈ آرٹ سوسائٹی کی جانب سے اسلامی فنون کے عالمی دن کے حوالے سے ’جمالیات‘ کے عنوان کے تحت تین روزہ خصوصی آرٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق نمائش کا مقصد اسلامی فنِ خطاطی کی اہمیت اور تنوع کو اجاگر کرنا ہے۔
نمائش میں ایسے فن پارے رکھے گئے ہیں جو روایتی ورثے اور جدید فنون کے مختلف تخلیقی زاویوں کو یکجا کرتے ہیں۔
نمائش کو چار بنیادی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں عربی خطاطی، اسلامی آرائش و نقوش، معاصر فنون شامل ہیں، جبکہ ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے ذریعے وزیٹرز کو اسلامی فنون کی مختلف تیکنیکیوں اور باریکیوں سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

خطاطی کی یہ نمائش اسلامی فنون کی جمالیاتی روایت کو جدید تخلیقی اظہار سے جوڑنے اور علاقے کے ثقافتی و فنی ماحول کو مزید تقویت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
