Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کی انشورنس فیس میں 5فیصد کمی

جدہ .... انشورنس کمپنیوں نے گاڑیوں کی فیس میں 5فیصد کمی کردی۔ مالکان نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ 5فیصد کمی کے 4بنیادی اسباب ہیں۔ ایک یہ ہے کہ نئی اور پرانی گاڑیوں کی طلب میں کمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں پرانی گاڑیوں کے مالکان استمارہ ختم ہونے پر تجدید کے بجائے گاڑی کوتشلیع میں فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ وہ کمپیوٹر اور گاڑی کی اصلاح ومرمت نیز انشورنس کے بھاری اخراجات کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتے۔ ایک سبب یہ بھی ہے کہ انشورنس کمپنیوں کے درمیان کم قیمت پر زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی مسابقت شروع ہوچکی ہے۔ ہر کمپنی دوسری کے مقابلے میںگاڑیوں کے مالکان کو اپنی جانب راغب کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ ان دنوں انشورنس فیس 950، ایک ہزار اور1050تک چل رہی ہے۔

شیئر: