Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

12اونٹ مقابلے سے خارج کیوں؟

ریاض .... کنگ عبدالعزیز کیمل میلے سے 12کامیاب اونٹوں کو نکالنے کی خبر نے عالمی صحافت میں حیرت و استعجاب کی لہر دوڑا دی۔ مقامی حکام نے یہ الزام ثابت ہوجانے پر کہ مالکان نے اپنے اونٹوں کو خوبصورت ظاہر کرنے کیلئے انجکشن استعمال کئے تھے، مذکورہ فیصلہ کیا۔ کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کی انتظامیہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ اونٹوں کے مقابلہ حسن سے 12کو خارج کردیا گیا کیونکہ انکے مالکان نے انہیں زیادہ پرکشش ثابت کرنے کیلئے بوٹوکس انجکشن استعمال کئے تھے۔ برطانیہ و امریکہ کے جرائد نے اس سے متعلق مفصل رپورٹیں شائع کیں۔
 

شیئر: