Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: یمن میں ایک ہزار 721 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا گیا

اب تک 5 لاکھ 92 ہزار212 مائنز کو تلف کیا جا چکا ہے ( فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ کے ارکان نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں سے ایک ہزار 721 دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان میں ایک ہزار 592 ناکارہ یا پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، 85 اینٹی ٹینک، 44 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں شامل ہیں۔
دھماکہ خیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ تھیں۔
یہ کارروائیاں مارب، عدن، الجوف، شبوا، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں کی گئی ہیں۔
2018 میں پروجیکٹ کے آغاز کے بعد سے اب تک 5 لاکھ 92 ہزار 212 مائنز کو تلف کیا جا چکا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور سکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکہ خیز مواد کو ہٹانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ عام لوگ محفوظ رہتے ہوئے نقل و حرکت کر سکیں۔ انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جا سکے۔

پروجیکٹ کے تحت باردوی سرنگیں صاف کرنے والے مقامی انجینیئروں کی تربیت کی جاتی ہے اور انھیں آلات فراہم کیے جاتے ہیں اور جو یمنی دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے زخمی ہو جاتے ہیں، یہ پروجیکٹ انھیں مدد بھی دیتا ہے۔

 

شیئر: