Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم جمہوریہ تقریب میں راہول کو ملی چوتھی قطار میں جگہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔کانگریس صدر راہول گاندھی کیلئے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت دہلی کے وجے چوک پر منعقدہ اہم تقریب میں چوتھی قطار میں نشست ملی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ تمام تقریبات میں کانگریس صدر کو بیٹھنے کیلئے پہلی قطار میں جگہ ملا کرتی تھی۔ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے بتایا کہ چاہے کانگریس اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں پارٹی صدر کو یوم جمہوریہ تقریب میں اگلی نشست پر جگہ دی جاتی تھی۔ انہوں نے اسے وقارکے منافی قراردیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی پریڈ اہم ہے ، نشست کی کوئی اہمیت نہیں۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو پہلی قطار میں جگہ دی گئی ۔

شیئر: