Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’ڈیواس‘‘ میں سعودی عرب کا روشن کردار

جمعہ 26جنوری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار عکاظ  کا اداریہ نذر قارئین ہے:
    گزشتہ منگل کو ’’منتشر دنیا میں مشترکہ مستقبل کی تعمیر ‘‘کے زیر عنوان انٹر نیشنل اکنامک ڈیواس فورم کی سرگرمیوں کا آغاز ہوا ۔اس میں 340سے زیادہ عالمی سیاستداں اور عہدیدار شریک ہیں۔ یہ لوگ اقتصاد و سرمایہ کاری کے شعبوں میں مستقبل کے چیلنجوں، جہتوں اور دنیا بھر میں اقتصادی و سیاسی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ سعودی وژن 2030کے عناصر بھی اجاگر ہوئے ہیں۔ یہ دوسرا سال ہے جب اکنامک فورم میں سعودی عرب کے تعمیری تصورات ، اچھوتے سرمایہ کاری کے امکانات عالمی برادری کی توجہ کا باعث بن رہے ہیں۔باصلاحیت سعودی نوجوان ان تصورات کو عملی جامہ پہنانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔
    سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے برجستہ مختصر خطاب میں پیغام دیا کہ سعودی وژن 2030کے خالق شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کو طاقتور ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ مملکت روشن تصور کی مالک ریاست ہے۔ یہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ عادل الجبیر نے اس حوالے سے متعدد نمایاں پہلوؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے زبردست اقدام کیا ہے۔ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔ اچھوتے منصوبوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان میں نیوم ، بحر احمر اور القدیہ منصوبے قابل ذکر ہیں۔
    یہ سعودی عرب میں مستقبل قریب کے نقوش ہیں۔ یہ روشن تصور ، شاندار مستقبل ، عزم ِ محکم اور عمل پیہم کی وہ مثال ہے جو آسمان سے باتیں کررہی ہے۔

شیئر: