Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی میں گرفتار شدگان سے حکومت کو رقوم موصول ہو ئی ، وزیر خزانہ

 جدہ..... وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار افراد سے رقوم حکومت کو موصول ہوگئی ۔ المدینہ اخبار کی اطلاع کے مطابق حکومتی خزانے میں زیادہ تر پراپرٹی اور دیگر اشیاءجمع کروائی گئی ہیں ۔ الجدعان سی این این سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ ادارہ تحقیقات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بدعنوانی کے ملزموں پر 100 ارب ڈالر کے واجبات ہیں جو انہو ںنے اداکرنے ہیں تاہم اب تک مجموعی طور پر کتنی ادائیگی ہو چکی ہے اس بارے میں انہوں نے کچھ نہیں بتایا ۔ سی این این کو انٹرویو میں جو نکات سامنے آئے ان میں حکومت کو موصول ہونے والی زر تلافی میں زیادہ تر جائیدادیں شامل ہیں ۔ گرفتار افراد کے بارے میں کہا گیا کہ وہ اپنے وکیلوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہر طرح کی سہولت حاصل ہے ۔ 

شیئر: