Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون محنت کیخلاف ور زی پر 110 غیر ملکی گرفتار

دمام..... وزارت محنت کی تفتیشی ٹیموں نے مشرقی ریجن میں قانون محنت کی خلاف ورزی پر 110 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق گرفتار ہونے والے غیر ملکی کارکنوں پر قانون محنت کی شق 36 اور 39 لاگو کی گئی جس کے تحت غیر ملکی کارکن ممنوعہ پیشوں پرکام کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے ۔ قانون کے مطابق مملکت میں متعدد پیشے غیر ملکیوں کےلئے ممنوع قرار دیئے گئے ہیں جن پر صرف سعودی ہی کام کر سکتے ہیں ۔ خلاف ورزی پر غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیاجاتا ہے ۔ وزارت محنت نے 132 دکانوں میں تفتیشی کارروائیاں کی جن میں سے 15 دکانداروں پرجرمانے بھی عائد کئے گئے ۔ 

شیئر: