Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مخصوص پارکنگ قوانین کی 418 خلاف ورزیاں

ریاض.... ٹریفک پولیس نے معذور افراد کےلئے مخصوص پارکنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 418 گاڑیاں تحویل میں لے لیں ۔سعود ی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت کے مختلف شہروں میں معذور افراد کےلئے مختص کی جانے والی پارکنگ میں عام افراد کے گاڑی پارک کرنے پر کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ قانون کے مطابق عام افراد معذور وں کےلئے بنائے گئے پارکنگ میں گاڑی کھڑی نہیں کر سکتے ۔ ایسا کرنے والے قانون شکنی کے زمرے میں آتے ہیں ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں 418 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی جن پر ان گاڑیوں کے مالکان کے خلاف چالان بھی کاٹے گئے اور گاڑیاں بھی 24 گھنٹے کےلئے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیں ۔ واضح رہے معذور افرا دکے لئے عوامی مقامات پر پارکنگ لاٹس مخصوص کئے گئے ہیں جہاں عام افراد کا گاڑی پارک کرنا منع ہے ۔

شیئر: