Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

400ریال میں جعلی کار کمپیوٹر ؟

جدہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی ہدایت پر 5سیکیورٹی ادارو ںنے مکہ ریجن کے شہروں میں گاڑیوں کے سالانہ کمپیوٹر (فحص دوری) کے دلالوں کا تعاقب شروع کردیا۔ گورنر کی ہدایت پر انہیں گرفتار کیا جائیگا۔ المدینہ اخبار کے مطابق مذکورہ ہدایت ان رپورٹوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ فحص دوری کمپیوٹر سینٹرز کے دروازوں کے سامنے بعض دلال کھڑے رہتے ہیں اور وہ گاڑی کے کمپیوٹر کیلئے آنے والوں سے 400تا 600ریال لیکر گاڑی پاس کرانے کی پیشکشیں کررہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ ہمیں 400تا 600دیدیں تو ایسی صور ت میں آپ کو فحص دوری کے سینٹر میں گاڑی لیجائے بغیر کمپیوٹر اسٹیکر مل جائیگا۔ پولیس ڈائریکٹر نے سیکیورٹی ادارو ںکو حکم دیا ہے کہ وہ اس قسم کا دھندا چلانے والوں کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کریں اور ان پر قانون نافذ کریں۔
 

شیئر: