Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19 ورلڈ کپ:پہلا سیمی فائنل آسٹریلیانے افغانستان کو 6وکٹ سے ہرادیا

 
کرائسٹ چرچ:آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔یہاں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے افغانستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 181 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔اکرام علی خل 80 رنز کے علاوہ کوئی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ رحیم اللہ گرباز 20 ، مجیب 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔افغانستان کے 7کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ پہنچ سکے۔ آسٹریلیا کے جوناتھن مرلو نے 4 ، ایوانز نے2 ، ہیڈلی ، ایڈورڈز ، سودر لینڈ اور پوپ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 37 اوورز میں ہی پورا کر لیا۔آسٹریلیوی اوپنر جیک ایڈورڈ 72 رنز کے ساتھ ٹاپ ا سکورر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سانگھا 26 ، اپل 32 اور میک سوینی نے 22 رنز بنائے ۔ افغانستان کی جانب سے قیس احمد نے 2، مجیب اور نوید الحق نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ آسٹریلیا کے جیک ایڈورڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرا سیمی فائنل پاکستان او رہند کی ٹیموں کے مابین30جنوری کو کھیلا جائے گا ۔جیتنے والی ٹیم  فائنل میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔ 

شیئر: