Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالہ میں خاتون نے کی نماز جمعہ کی امامت

ملا پورم۔۔۔۔۔ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیرالہ کے ملا پورم میں 34سالہ خاتون نے جمعہ کی نماز کی امامت کی ۔ قرآن وسنت سوسائٹی کی جنرل سیکریٹری  جمیہ نے بہل ضلع میں اپنے دفتر میں نماز کی امامت کی۔ذرائع کے مطابق مردو خواتین سمیت 80افراد نے جمیہ کی امامت میں نماز ادا کی۔جمیہ کی امامت پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی ہے۔ حمایت اور مخالفت میں کثیر تعداد میں لوگ اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ جمیہ کا کہنا ہے کہ مجھے یو ٹیوب اور فیس بک کے ذریعے دھمکیاں دی جارہی ہیں تاہم اس سے میں ڈرنے والی نہیں ۔

شیئر: