Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خراب موسم کے علاوہ فوگ لائٹس استعمال کرنے پر 300 ریال چالان

 ریاض.... بارش ، دھندیا خراب موسم کے بغیر گاڑیوں میں" فوگ لائٹس " کا استعمال نہ کیا جائے ۔ خلاف ورزی پر 300 ریال تک چالان ادا کرنا ہوگا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے فوگ لائٹس کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شدید دھند ، بارش ، غبار آلود موسم یا برف باری کے دوران شاہراہوں پرگاڑیوں میں نصب مخصوص فوگ لائٹس استعمال کرنے کی اجازت ہے ۔ عام حالات میں فوگ لائٹس کا استعمال قانون شکنی میں شمار ہو گا جس پر 150 سے 300 ریال تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: