Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لائنل میسی نے بارسلونا کو ایک اور اہم فتح دلا دی

بارسلونا:اسپینش فٹبال ٹورنامنٹ لا لیگا کے میچ میں لائنل میسی نے ایک مرتبہ پھر بارسلونا کو فتح دلادی اور میچ کے آخری لمحات میں گول کرکے پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ہوم گراونڈ پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران لیگ کلب ایلاویس کے بارسلونا کی ٹیم ایک گول کے خسارے میں تھی اور اس کے کھلاڑی جان گیڈیٹی نے پہلے ہاف کے دوران گول کرکے بارسلونا کے حامیوں کو خاموشی پر مجبور کردیا تھا ۔ پہلے ہاف میں مہمان ٹیم اپنی برتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور دوسرے ہاف کے دوران بھی کھیل بارسلونا کے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا تھا تاہم 72ویں منٹ میں لوئس سواریز نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا ۔ اس کے بعدبارسلونا کیلئے ہوم گراونڈ پر فتح کے حصول کا چیلنج درپیش تھا لیکن ایلاویس کے دفاعی کھلاڑیوں نے اپنے اسٹار حریفوں کی ایک نہ چلنے دی۔ میچ ختم ہو نے سے چند منٹ پہلے بارسلونا کو ایک فری کک مل گئی جس پر لائنل میسی نے انتہائی شاندار گول کرکے ساری کسر پوری کردی اور لا لیگا میں فتوحات کے ریکارڈ کو بھی آگے بڑھانے میں کامیاب رہے ۔ اس میچ میں فلپے کوٹنہو نے بھی شرکت اور ریکارڈ رقم کے عوض بارسلونا کا حصہ بننے والے فٹبالر نے پہلی مرتبہ نئے کلب کی جانب سے پورا میچ کھیلا۔ لوئس سواریز کو اسی میچ کے دوران وقفے میں پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ بھی دیا گیا۔

شیئر: