Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان کیخلاف ضمنی ریفرنس پر اعتراض مسترد

اسلام آباد..احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر نیب کے ضمنی ریفرنس پر اعتراض مسترد کردیا۔ عدالت نے ضمنی ریفرنس کے 5 گواہ طلب کر لئے۔ بیرون ملک گواہوں کا بیان ویڈیولنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس سے قبل نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی ریفرنس سے فردِ جرم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ نیب کی تحقیقات جاری ہیں اور ریفرنس پر فیصلہ آنے تک جاری رہیں گی۔نئے شواہد کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی جائے گی۔ ضمنی ریفرنس نئے شواہد کی روشنی میں دائر کیا گیا تھا۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ضمنی ریفرنس پر اعتراض کیا اور کہا کہ نئے شواہد کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لئے ضمنی ریفرنس کی ضرورت نہیں تھی۔ضمنی ریفرنس سپریم کورٹ کی روشنی میں دائر کیا گیا اور نہ کوئی نئے اثاثے سامنے آئے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمنی ریفرنس میں کوئی نیا الزام نہیں، یہ پہلے سے دائر ریفرنسز کو سپورٹ کرتا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش ہوئے، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی ہمراہ تھے۔ 

شیئر: