Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہلی عالمی جنگ کا کارآمد بم برآمد

نورفورک، برطانیہ.... پہلی عالمی جنگ کا ایک کارآمد مارٹر بم ایک شہری کے قبضے میں پچھلے 5برس سے ہے اور اب جاکر معلوم ہوا ہے کہ یہ بم ناکارہ نہیں بنایاگیا تھا۔ اس شخص نے یہ بم آتش دان کے قریب ہی رکھا ہوا تھا اور اسے تحفتاً پیش کیا گیا تھا۔ مالک مکان کے بیٹے نے پرانی چیزیں خریدنے والے کو اس بم کی تصویر بھیجی جس نے انہیں بتایا کہ یہ بم پہلی عالمی جنگ میں جرمن فوج استعمال کرتی تھی۔ فوری طور پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اسے برآمد کرنے کیلئے بھیج دیا گیا۔

شیئر: