Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19:پاکستانی ٹیم کی بولنگ،بیٹنگ کی خامیوں پر دہ ڈالتی رہی

کرائسٹ چرچ:انڈر 19ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے میچ کے کمنٹیٹرز کا کہنا تھا کہ عام طور پر پاکستانی ٹیم کی بولنگ کی وجہ سے اس کی بیٹنگ خامیوں پر دہ پڑا رہتا ہے اور اس ٹورنامنٹ کے دوران بھی ایسا ہی ہوتا رہا ۔ اس میچ میں بھی بولرز نے اپنا کام کردیا تھا لیکن جب بیٹنگ کی ضرورت پڑی تو معاملہ ٹھپ ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو توقع نہیں تھی کہ یہ میچ اس طرح یکطرفہ ثابت ہوگا اور یہ صورتحال درحقیقت دنیا بھر کے اور خاص طور پر پاک و ہند کے شائقین کے ساتھ زیادتی ہے جو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع میں رات بھر اس میچ کےلئے جاگتے رہے ۔ پاکستانی بولرز اور ہندوستانی بیٹسمینوں نے انہیں کھیل سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیا تاہم جب باری پاکستانی بیٹسمینوں کی آئی تو شائقین کو سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہیں ہوا اور یہ صورتحال یقینا افسوسناک ہے۔ کمنٹیٹرز نے کہا اب تو دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کی نوبت بھی بہت کم آتی ہے ایسے میں اس قسم کا کھیل سب کو مایوسی سے دوچار کر دیتا ہے۔

شیئر: