اسلام آباد...انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی تشدد کیس میں نامزد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو15فروری کو طلب کرلیا گیا ۔پولیس نے کیس میں عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا ۔ سماعت کے دوران تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 9 فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ۔