Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون کو مطلوب 5 مفرور ملزمان کے خلاف سعودی انٹرپول کی کارروائی

 ریاض.... سعودی انٹرپول نے مختلف مقدمات میں مملکت اور دیگر ممالک کو مطلوب5 مجرموں کے خلاف کارروائی کی۔ ملزمان میں ایک کا تعلق پاکستان سے تھاجس پر زمین کے تنازع پر قتل کا الزام تھا ۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہجری سال کے دوران سعودی انٹرپول کو متعلقہ ادارے سے احکامات ملے کہ 2 افراد جنہوں نے خطیر مالیت کے بوگس چیک جاری کئے تھے کو گرفتار کیاجائے ۔ ملزمان میں سے ایک اردن جبکہ دوسرا مراکش میں روپوش تھا ۔ سعودی انٹرپول نے ان ممالک کی انٹرپول کے تعاون سے دونوں کو گرفتار کر کے مملکت پہنچا دیا ۔ دوسرے کیس میں پاکستان کی انٹرپول نے سعودی انٹرپول سے ایک مفرور قاتل کی گرفتاری کے لئے مدد طلب کی جس نے زمین کے تنازعے میں ایک شخص کو قتل کرکے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا ۔ سعودی انٹرپول نے مطلوبہ ملزم کی معلومات حاصل کرکے اسے گرفتار کیا اور 19اکتوبر 2017 کو پاکستان کے حوالے کر دیا ۔ تیسرے کیس میں ہندوستانی شہر ی کو جو مملکت میں فراڈ کر کے ہندوستان چلا گیا تھا کو انٹرپول کے ذریعے 25 اکتوبر 2017 کوگرفتار کر کے مملکت لایا گیا اور عدالت کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس پر غبن کا مقدمہ زیر سماعت ہے ۔ چوتھے کیس میں یمنی مفرور کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے مملکت لایا گیا جس پر الزام تھا کہ اس نے بڑی پیمانے پر سرکاری دستاویزات میں جعل سازی کی ۔ پانچواں کیس خلیجی باشندے کا تھا جس نے مقامی مارکیٹ میں خود کو گاڑیو ں کا بڑا تاجر ظاہر کرتے ہوئے ایک کمپنی سے معاہدہ کیا اور خطیر رقم لیکر خلیجی ریاست فرار ہو گیا تھا ۔ مفرور کو انٹرپول نے 28 دسمبر 2017 کو گرفتار کر کے سعودی اداروں کے سپرد کر دیا ۔ 
 

شیئر: