Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میں سبزی خور ہوں، ولید بن طلال

ریاض .... شہزادہ ولید بن طلال نے واضح کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ انکے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ وہ ولی عہد کی تمام پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے رٹز ہوٹل سے نکلنے کے بعد معروف صحافی ڈاکٹر احمد العرفج سے بات چیت کے دوران کہی۔ ولید بن طلال نے العرفج کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ میری طرح تم بھی سبزی خور بن جاﺅ ۔ میں ہرہفتے پیر اور جمعرات کا روزہ رکھتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ سے قربت کیلئے لوگ ہفتے میں 2دن روزہ رکھا کریں۔ ہم سب وطن عزیز، بادشاہ اور ولی عہد کے تابع دار ہیں۔ اس میں کسی کو کسی طرح کا کوئی شک نہیں ہوناچاہئے۔ 
 

شیئر: