Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ٹی اے: پیٹرا کوویٹوا کی افتتاحی راونڈ میں فتح

سینٹ پیٹرزبرگ: روس میں کھیلے جانیوالے ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی راونڈ میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے میزبان ملک کی الینا کو شکست دے کر اگلے راونڈ میں جگہ بنا لی ہے۔سینٹ پیٹرز برگ ٹینس کے افتتاحی مرحلے میں روس کی الینا کا مقابلہ چیک ریپبک کی پیٹرا کوویٹوا کیساتھ ہوا۔ جمہوریہ چیک کی کھلاڑی نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ 2-6 سے اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں بھی وہ اپنی حریف پلیئر پر حاوی رہیں۔ پیٹرا کویٹووا نے دوسرے سیٹ میں آسانی سے 0-6سے سے فتح حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جانے کیلئے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔
 

شیئر: