Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار انشورنس نہ کرانے پر جرمانے کا آن لائن اندراج

ریاض۔۔۔۔۔محکمہ ٹریفک نے واضح کیاہے کہ کار استمارہ کی تجدید نہ کرانا خلاف ورزی ہے۔ جلد ہی خود کار نظام کے تحت اس کا اندراج شروع کردیا جائیگا۔گاڑیوں کی انشورنس کی حکمت عملی کی نئی دستاویز تیار کرلی گئی ہے۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی اور محکمہ ٹریفک نے دستاویزپر دستخط کردیئے۔باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اگر کار کے مالک نے استمارے کی تجدید نہ کرائی اور کسی حادثے کا شکار ہوگیا یا کسی اور خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو ایسی حالت میں تمام خلاف ورزیوں پر مقرر جرمانے بیک وقت وصول کرلئے جائیں گے۔کار انشورنس نہ کرانے پر کم از کم 100اور زیادہ سے زیادہ 150ریال جرمانہ ہے۔

شیئر: