Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

20ٹریفک خلاف ورزیوں کی فہرست جاری ------سعوی اخبا کی شہ سرخیاں

جمعہ 2فروری 2018ء کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے سعودی اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
    ٭ کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کی اختتامی تقریب میں شاہ سلمان کی شرکت، اونٹوں کی دوڑکے میدان کا افتتاح۔
    ٭خوبصورت اونٹوں کے مالکان کو کنگ عبدالعزیز ایوارڈز جاری کردیئے گئے۔
    ٭شاہ سلمان سے کنگ عبدالعزیز کیمل میلے کے مہمانوں کی ملاقات۔
    ٭متحدہ یمن ، سعودی عرب اور عرب امارات کا مشترکہ نصب العین ہے،عرب اتحاد کا بیان۔
    ٭ہیلتھ انشورنس اسکیم سی سے ملازمین کی کارکردگی متاثر ہوگی، سعودی ماہرین کا انتباہ۔
    ٭20ٹریفک خلاف ورزیوں کی فہرست جاری ،کم از کم جرمانہ150اور زائد از زائد جرمانہ 300ریال مقرر۔
    ٭نجی اداروں کی سعودی ملازماؤں کو رعایتی ٹرانسپورٹ سے استفادے کیلئے 4تدابیر اپنانا ہونگی، فروغ افرادی قوت فنڈ۔
    ٭فوجداری کی عدالت کے ججوںکو قتل کی دھمکیاں دینے والے داعشی پر مقدمہ شروع کردیا گیا۔
    ٭ملازمین کے حقوق کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئی تدابیر جاری کردی گئیں، وزارت خزانہ۔
    ٭سعودی مجلس شوریٰ عطیات کے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیلئے سزاؤں کا قانون جاری کریگی۔
    ٭آن لائن اطلاعاتی نظام موثر کرنے سے عدالتوں سے رجوع کرنیوالوں کا وقت بچے گا، وزارت انصاف۔

شیئر: