Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استمارے کی تجدید 3سال کے بجائے ہر سال کرنے کی تجویز

 ریاض.... محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ ”استمارہ“3سال کے بجائے ہر سال بنا کریگا۔ تجویز زیر غور ہے۔ مقررہ وقت پر تجدید نہ کرانے والے پر جرمانہ ہوگا۔ کار انشورنس نہ کرانے پر خود کار نظام کے تحت ٹریفک خلاف ورزی شمار کرلی جائیگی اور اس پر جرمانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹریفک کاکہناہے کہ کار استمارہ کی تجدید نہ کرانا خلاف ورزی ہے۔ جلد ہی خود کار نظام کے تحت اس کا اندراج شروع کردیا جائیگا۔گاڑیوں کی انشورنس کی حکمت عملی کی نئی دستاویز تیار کرلی گئی ہے۔ سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی اور محکمہ ٹریفک نے دستاویزپر دستخط کردیئے۔باخبر ذرائع نے واضح کیا ہے کہ اگر کار کے مالک نے استمارے کی تجدید نہ کرائی اور کسی حادثے کا شکار ہوگیا یا کسی اور خلاف ورزی کا مرتکب ہوا تو ایسی حالت میں تمام خلاف ورزیوں پر مقرر جرمانے بیک وقت وصول کرلئے جائیں گے۔کار انشورنس نہ کرانے پر کم از کم 100اور زیادہ سے زیادہ 150ریال جرمانہ ہے۔

شیئر: