Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رام مندر کے مخالف پاکستان چلے جائیں، وسیم رضوی

فیض آباد....اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی نے کہا ہے کہ جو مسلمان اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے مخالف ہیں انہیں چاہئے کہ وہ فوری طور پر پاکستان اور بنگلہ دیش چلے جائیں۔ ایسے لوگوں کی ہندوستان میں کوئی جگہ نہیں۔ وہ لوگ جو مسجد کے نام پر جہاد پھیلانا چاہتے ہیں وہ داعش میں شامل ہوجائیں۔رضوی نے اجودھیا میں نماز ادا کی او ررام جنم بھومی کے پادری اچاریہ ستیندرا داس سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ 8فروری سے بابری مسجد معاملے پر سماعت کرنے والی ہے۔ ادھر رضوی کے ان ریمارکس پر شیعہ علماءنے مطالبہ کیا کہ رضوی کو فرقہ وارانہ ماحول کشیدہ کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا جائے۔ شیعہ علماءکونسل کے صدر مولانا افتخار حسین انقلابی نے کہاکہ رضوی وقف کی املاک پر قبضہ کرنے اور غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا مجرم ہے۔ اسکے خلاف سی بی آئی نے چارج شیٹ بھی پیش کی تھی۔ وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بڑے ڈرامے کررہا ہے۔

شیئر: