Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹاگانگ ٹیسٹ : بنگلہ دیش پر شکست کے بادل

چٹاگانگ:سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ بنگلہ دیش کے 513رنز کے جواب میں سری لنکا نے 9وکٹوں پر 713رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی ۔ 200رنز کی برتری ختم کرنے میں81رنز پر3وکٹیں کھو چکی ہے۔ مشفق اضافی اوور کی پانچویں گیند پر رنگانا ہیرتھ کی گیند کا شکار ہوئے جو امپائرز نے وقت دیکھتے ہوئے سری لنکن ٹیم کو دیا اور یہ اوور بنگلہ دیش کو اس کے بہترین بیٹسمین سے محروم کرگیا۔قبل ازیں سری لنکا نے پہلی اننگز 713رنز9کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی ۔ سری لنکا نے تیسرے دن کے اسکور504رنز 3کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔ 87رنز پر کھیلنے والے روشن ڈی سلوا کیریئرکی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کرکے109رنز بناتے ہوئے آوٹ ہوئے جبکہ کپتان دنیش چندی مل نے اپنے37رنز کو87تک پہنچادیا تھا لیکن اسے سنچری میں تبدیل نہ کرسکے۔ انہیں تیج الاسلام نے بولڈ کیا ۔نیروشان ڈکویلانے بھی نصف سنچری اسکور کی اور62رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، سورنگا لکمل نے9اور رنگا ہیرتھ نے24رنز بنائے۔ ہیرتھ کو تیج الاسلام نے ایل بی ڈبلیو کیا تو اسکور 713 ہو چکا تھا اور اسی اسکور پر چندی مل نے اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سے تیج الاسلام نے4جبکہ مہدی حسن نے3وکٹیں لیں۔ چوتھے دن26اوورز کا کھیل باقی تھا اور سری لنکن کپتان ان سے فائدہ اٹھانا چاہتے تھے جس میں وہ بڑی حد تک کامیاب بھی رہے ۔بنگلہ دیشی اوپنر نے200رنز کی برتری کے دباو میں بیٹنگ شروع کی اور 52رنز کی شراکت قائم کرنے میں کامیاب رہے تاہم دلرووان پریرا نے امراوالقیس کو19کے انفرادی اسکور پر آوٹ کرکے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی ۔7اوورزکے کھیل اور29رنز کے اضافے پر دوسرے اوپنر تمیم اقبال بھی41بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ انہیں لکشن سنداکن نے آوٹ کیا۔ مومن الحق اور مشفق الرحیم دن کے باقی اوورز میں کامیابی سے سری لنکن بولرز کا مقابلہ کرتے رہے تاہم امپائرز نے فیصلہ کیا کہ ابھی کچھ وقت باقی ہے اور اضافی اوور کرایا جا سکتا ہے ۔ اسی اوور کی 5ویں گیند پر سری لنکا کو ایک اور اہم کامیابی ملی جب رنگانا ہیرتھ نے مشفق کو کیچ آوٹ کردیا ۔ اس وکٹ کے حوالے سے کچھ ابہام بھی پیدا ہوا ۔مشفق نے 20گیندوں پر2بنائے جس سے ان کی محتاط بیٹنگ کا اندازہ ہوتا ہے تاہم وہ وکٹ نہ بچا پائے۔ سری لنکن اسپنرز کے لئے وکٹ بھی سازگار ہوتی جارہی ہے اور آج کھیل کے آخری دن بنگلہ دیش کو 7وکٹوں کے ساتھ پورا دن بیٹنگ کرتے ہوئے یہ میچ بچانا ہے جبکہ سری لنکا کی کوشش ہوگی کہ میزبان ٹیم کو جلد از جلد آوٹ کرکے اس میچ میں بڑی کامیابی سمیٹ لی جائے ۔

شیئر: