Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافیوں کیساتھ انصاف کا مطالبہ

ریاض....سعودی جرنلسٹ کونسل نے وزارت ثقافت و اطلاعات سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی صحافی کو قانونی کارروائی کے بغیر حراست میں نہ لیا جائے۔ کونسل کا اجلاس خالد بن حمد المالک کے زیر صدارت ریاض میں منعقد ہوا۔ کونسل نے فوٹو گرافروں کی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا۔ کونسل نے وزارت ثقافت سے مطالبہ کیا کہ صحافتی خلاف ورزیوں کا فیصلہ کرنے والی کمیٹیوں میں صحافی رکن بھی شامل کئے جائیں۔ متعدد اخبارا ت نے اپنے صفحات پر شائع ہونے والی خبروں اور رپورٹوں کے دعویدار وں کےلئے جرمانوں کے فیصلوں کا جائزہ لیکر مذکورہ مطالبہ پیش کیا۔
 

شیئر: