Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”برطانیہ میں دکھایا جانیوالا غلاف ِکعبہ اصلی نہیں نقلی ہے“

  مکہ مکرمہ .... غلاف کعبہ فیکٹری نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی چادراور غلاف کعبہ کے نمونوں سے متعلق برطانوی دعوﺅں کی تردید کردی۔ فیکٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد باجودہ نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ برطانوی ویب سائٹ پر جو دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انکے پاس اصلی غلاف کعبہ کے نمونے ہیں اور غلا ف کعبہ فیکٹری انکی توثیق کئے ہوئے ہے۔ اسی طرح انکا یہ دعویٰ کہ انکے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر کی اصلی چادر بھی موجود ہے۔ سراسر غلط ہے۔ حقیقت سے اس دعوے کا کوئی تعلق نہیں۔ مذکورہ غلاف اور چادر دونوں نقلی ہیں۔ فیکٹری نے نہ غلاف کعبہ کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی قبرکی چادر سے متعلق کوئی بات کہی ۔ فیکٹری کی ذمہ داری غلاف کعبہ تیار کرنے او راسے خانہ کعبہ پر چڑھانے کے بعد ختم ہوجاتی ہے۔
 

شیئر: