Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر حج نے نئی عمرہ کمپنیوں کی پہلی فہرست جاری کردی

وزارت حج و عمرہ کے نئے لوگو کا بھی افتتاح، دینی احساسات کا ترجمان ہے
مکہ مکرمہ (یوسف بلوچ) وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے مکہ مکرمہ کے صدر دفتر میں عمرہ اداروں اور کمپنیوں کی پہلی فہرست جاری کردی۔ اس موقع پر نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط، وزارت کے سیکریٹری اور متعلقہ اداروں کے نمائندے موجود تھے۔ اس موقع پر قائم مقام سیکریٹری عمرہ ڈاکٹر عبدالعزیز وزان نے سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کیلئے وزارت کے روڈ میپ سے بھی حاضرین کو متعارف کرایا۔ انہوں نے نئی عمرہ کمپنیوں و اداروں کو خدمت کا موقع ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیر حج نے کہا کہ وزارت کے تمام ادارے حج وعمرہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ضیوف الرحمان کیلئے عمرہ کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیر حج و عمرہ نے اس موقع پر وزارت کے نئے لوگو کا بھی افتتاح کیا۔ یہ مقدس اور مذہبی احساسات کی روشن علامت ہے۔ اسکا تصور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی شریف سے لیا گیا ہے۔ اس میں منیٰ کا خیمہ اور اسکے درمیان میں خانہ کعبہ ، گنبد خضراء، قرآن کریم اور مملکت کے قومی لوگو کو لیا گیا ہے۔

شیئر: