Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی، مملکت سے عربی کے اساتذہ کا خواہشمند

ریاض .... ترکی نے سعودی عرب سے عربی زبان سکھانے والے اساتذہ فراہم کرنے کی درخواست کردی۔سعودی عرب کے وزیر اسلامی امو ر شیخ صالح آل الشیخ نے ترکی میں مذہبی امور ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی ارباش کو تعاون کا یقین دلادیا۔ ترکی سے آئے ہوئے وفد اور وزارت اسلامی امور کے عہدیداروں نے ریاض میں خصوصی اجلاس کیا۔ آل الشیخ نے ترک وفد کی پذیرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ عربی زبان کے اساتذہ فراہم کرنے کیلئے وزار ت تعلیم سے خط و کتابت کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر علی ارباش نے کہا تھا کہ ہمارے یہاں عربی زبان سکھانے والے کم تعداد میں ہیںسعودی جامعات میں تعلیم پانے والے ترکوں نے اپنے ملک کی بڑی خدمت کی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ سعودی جامعات میں ترک طلباءکی تعداد بڑھائی جائے۔
 
 

شیئر: