سابق وزیر کرپشن کے الزام میں گرفتار
کوئٹہ...نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور بلوچستان کے سابق وزیر خوراک میر اظہار حسین کھوسو کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا۔نیب ذرائع کے مطابق قومی خزانے کو 28 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔سروسز کے قواعد و ضوابط اور میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری فوڈ اسٹور میں گریڈ 6 میں ایک شخص کو بھرتی کرایا ۔ اسٹور سے گندم کی65 ہزار بوریاں غائب ہوئیں۔میر اظہار حسین کھوسو کو تفتیش کے لئے نیب کے ریجنل ہیڈ کوارٹر لے جایا گیا۔ بدھ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔میر اظہار حسین کھوسو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پی بی 27 جعفر آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔