Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقت سے قبل خطبہ جمعہ شروع نہ کرنے کا حکم

ریاض ...وزارت اسلامی امور و اوقاف و رہنمائی نے مساجد کے خطیبوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ظہر کی نماز کا وقت شروع ہونے سے قبل جمعہ کا خطبہ شروع نہ کریں۔ جو ایسا کریگا اس سے بازپرس ہوگی۔ یہ شرعی ضابطے کے بھی سراسر خلاف ہے۔ وزارت اسلامی امور نے یہ انتباہ ان رپورٹوں کے تناظر میں جاری کیا جن سے پتہ چلاتھا کہ بعض خطیب نماز کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی جمعہ کا خطبہ دینے لگتے ہیں ۔ اس سے رائے عامہ میں کافی کھلبلی پائی جارہی تھی۔ وزارت نے توجہ دلائی ہے کہ سورج کے زوال سے قبل خطبہ جمعہ شروع کرنے کی بابت اختلاف پایا جاتا ہے تاہم وزارت کی ہدایت یہی ہے کہ کوئی بھی خطیب کہیں بھی وقت شروع ہونے سے قبل جمعہ کا خطبہ نہ دے۔
  
 

شیئر: