Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ: فلک بوس ٹاور کا افتتاح 2020 ءمیں ہوگا

جدہ... جدہ میں تعمیر کئے جانے والے دنیا کے بلند ترین فلک بوس ٹاور کا افتتاح 2020ءمیں ہوگا۔ یہ بات کنسورشیم کے ڈائریکٹر منیب حمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر تاخیر ہورہی ہے۔ اب اسکا افتتاح 2020ءمیں ہوگا۔ جدہ اکنامک کمپنی اس ہفتے سعودی بجلی کمپنی کیساتھ 134میگا واٹ پاور کا بجلی اسٹیشن قائم کرنے کا معاہدہ کریگی۔ جدہ اکنامک کمپنی کے مالک سعودی سرمایہ کار ہیں۔ ان میں کنگڈم ہولڈنگ کمپنی بھی شامل ہے جس کے حصص 33فیصد ہیں۔سعودی بن لادن گروپ 14.6فیصد حصص کا مالک ہے۔
 
 

شیئر: