Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: جعلی ہیئر ڈرائیرز ضبط، غیرقانونی تارکین گرفتار

ریاض ...وزارت تجار ت و سرمایہ کاری کے افسران نے بال سنوارنے والے آلات تیار کرنے والے ملک کے نام میں جعلسازی پر غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر واضح کیا کہ 15ہزار ہیئرڈرائیر اوراسی طرح کی دیگر اشیاءضبط کرلیں۔ ان پر جاپان ساختہ کے ٹیگ لگے ہوئے تھے۔ جعلسازی کرنے والے غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ جعلسازی کا کام مکان میں انجام دیا جارہا تھا۔ بند کردیا گیا۔

شیئر: