Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھی دھند رہے گی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اور ہفتہ کی صبح دھند چھائی رہے گی جس کے باعث بعض علاقوں میں حد نگاہ 500میٹر تک محدود ہوجائے گی۔ 
مزید پڑھیں:دبئی: دھند کے باعث 28گاڑیوں میں تصادم، 9افراد زخمی
قومی مرکز برائے ماحولیات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ڈرائیوروں اور خصوصی طور پر ہائی وے پر سفر کرنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب رات12سے ہفتہ کی صبح 11بجے ساحلی علاقوں کے علاوہ وسطی اور شمالی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔
مزید پڑھیں: دھند کے وقت کمپنیاں لچکدار ڈیوٹی اوقات اختیار کریں، ابوظبی پولیس
 دھند کے وقت ڈرائیور احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سامنے والی گاڑی کے درمیان مناسب مسافت رکھیں۔ پولیس اداروں نے دھند کے وقت راہگیروں اور مسافروں کی رہنمائی کے لئے خصوصی انتظام کر رکھا ہے۔
امارات کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: