Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2017ءمیں 15.79ملین سیاح دبئی آئے، ہندوستانی سرفہرست

دبئی آنے والوں کی فہرست میں سعودی سیاح دوسرے نمبر رہے جن کی تعداد 1.53ملین تھی
دبئی: گزشتہ سال 2017ءکے دوران 15.79ملین سیاح کی دبئی آمد ہوئی۔ یہ تعداد 2016ءکے مقابلے میں 6.2فیصد زیادہ ہے۔ سیاحت کے شعبے میں دبئی آنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ سیاح ہندوستان سے آئے جن کی تعداد 2.1ملین رہی۔
مزید پڑھیں:دبئی ایئرپورٹ میں مسافر خاتون کو ولادت
واضح رہے کہ ہندوستان پہلا ملک جہاں سے ایک سال میں آنے والے سیاحوںکی تعداد2ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ دبئی کے شعبہ سیاحت ومارکیٹنگ نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی آنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر سعودی سیاح ہیں جن کی تعداد 1.53ملین تھی۔
مزید پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار
یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 7فیصد کم رہی۔برطانوی سیاحوں کی تعداد 1.27 ملین تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ رہی۔ چین اور روس کا شمار چوتھے اور پانچویں نمبر تھا۔ چین سے 764ہزار جبکہ روس سے 530ہزار سیاح دبئی پہنچے۔ 
دبئی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
 

شیئر: