Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر حاضر 13ہزار ریلوے ملازمین برطرف کرنیکا فیصلہ

نئی دہلی .... ہندوستانی ریلوے نے طویل عرصے کے لئے چھٹی پر جانے والے 13ہزار سے زیادہ ملازین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل نے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ ریلوے کے مختلف شعبو ں میں غیرحاضر ملازمین کی فہرستیں تیار کریں۔ اس سے معلوم ہوا کہ 13لاکھ ملازمین میں سے 13ہزار زیادہ طویل چھٹیوں پر ہیں۔ ادھر ریلوے بیان میں کہا گیا کہ اس نے تادیبی اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں۔
 
 

شیئر: