Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اندورمیں 410کلو وزنی شخص کا علاج

اندور.... ماریشس کے410کلو گرام وزنی شخص کا اسپتال میں علاج کیا گیا۔ جس کے بعد اس نے 30کلو وزن کم کرلیا۔ موہاک اسپتال میں اسکا آپریشن کیا گیا تھا۔ ماریشس کے اسپتالوں نے 46سالہ دھرم ویر کے علاج سے انکار کردیا تھا کیونکہ انکا کہناتھا کہ اسکے علاج میںخطرات بہت ہیں جس کے بعد اس نے ماریشس ایئرلائنز سے اپنے لئے 3بزنس کلاس کی نشستیں بک کرائیں۔ وہ جنوری میں ممبئی پہنچا تھا۔ ادھرہندوستانی ایئرلائنز والوں نے اسے اندور لانے کیلئے طیارے کا ٹکٹ دینے سے انکا رکردیا تھا جس کے بعد وہ خاص طور پر اپنے لئے تیار کی جانے والی کار سے اندور لایا گیا۔ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر موہت بھنڈاری نے کہاکہ دھرم ویرمٹاپے کے نتیجے میں ہونے والی تمام بیماریوں کا شکار تھا۔ ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، ہائپر ٹینشن، بے خوابی اور جلد موٹی ہونے جیسے معاملات شامل تھے۔ 

شیئر: